ابنا: سندھجون کے مہینے میں سندھ کے شہر کراچی میں5 شیعہ مسلمان ناصبی ٹولہ کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شہید ہوئے جبکہ دادو شہر میں بھی 1 شیعہ مومن کو نشانہ بنایاگیا۔ جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں9 مومنین زخمی ہوئے۔ تفصیلات درج زیل ہے
شہید ہونے والوں کے نام14 جون کو دادو میں سیٹھ عبرت حسین شہید ہوئے15 جون کو کراچی میں سید عباس علی زیدی شہید ہوئے18 جون کو کراچی میں مولانا غلام محمد امینی شہید ہوئے22 جون کو کراچی میں سید حسن علی جعفری شہید ہوئے26 جون کو ڈاکٹر محمد علی شہید ہوئے29جون کو محمد عمران شہید ہوئے
زخمی ہونے والوں کے نام2 جون: سید اسرار زیدی پر حملہ محفوظ رہے12جون ٹنڈوجام ایگری کلچر یونیورسٹی میں شیعہ طلباء پر حملہ فقیر محمد زخمی14 جون آفاق حسین زخمی18 جون پہلوان گوٹھ شیعہ آبادی پر دہشتگردوں کا حملہ 6 شیعہ نوجوان زخمی
پنجاب5 جون کو پنجاب کے شہر ضلع لودھراں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ایک امام بارگاہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں علم پاک شہید ہوگیا۔ جبکہ 17جون کو ضلع چکوال میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 مومنین زخمی ہوئے۔23 جون کو دہشتگردوں نے لاہور شہر کے ایک امام بارگاہ کے متولی میاں آصف کو شہید کردیا۔ المختصر جون کے مہنے پنجاب میں 3 مومنین زخمی، ایک علم شہید، جبکہ ایک مومن شہید ہوا۔
گلگت بلتستانمئی کے پورے مہنے میں گلگت بلتستان سے کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی خبر موصول نہیں ہوئی البتہ گزشتہ ماہ گرفتار ہونے والے اسیروں کو 9 جون حکومت نے رہا کردیا۔
خیبر پختون خواہجون کے مہنے میں خیبر پختون خواہ کا شہر ہنگو دہشتگردوں کے نشانے پر رہا یکم جون کو دہشتگردوں نے ہنگو خیبر بینک کے نزدیک ایک دوکان پر دھماکہ کیا جس سے 2 مومنین زخمی ہوگئے، 10 جون دہشتگردوں نے 2 شیعہ مومنین کو تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔ اس کے بعد دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کا رُخ کیا جہاں 28 جون کو دہشتگردوں نے سید ثقلین کاظمی نامی شیعہ مومن کو زخمی کردیا۔ المختصر جون کے مہنے میں خیبر پختون خواہ میں 3 مومنین زخمی جبکہ 2 مومنین شہید ہوگئے۔
بلوچستانبلوچستان کا شہر کوئٹہ جون کے ماہ میں کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے حملے کی زد میں رہا دہشتگردوں نے 3 جون کو محمد علی نامی نوجوان کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شیعہ نوجوان علی محمد شہید ہوگئے۔ پھر دہشتگردوں نے 3 جون کو ہی سرکی روڈ میں ایک دوکان پر فائرنگ کرکے 4 مومنین کو شہید کردیا۔ 18 جون کو دہشتگردوں نے طالب علموں کی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شیعہ مومنین شہید ہوگئے۔ 28 جون کو کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا جس میں 13 زائرین شہید ہوگئے۔ المختصر جون کے مہینے میں بلوچستان میں 23 شہادتیں رکارڈ کی گئی جو پاکستان کے تمام صوبے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔انھیں سانحات کے نتیجے میں 65 سے زائد مومنین زخمی ہوئے۔
—جون کے مہینے میں پورے پاکستان میں32 شیعہ مومنین کو فرقے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ سب سے زیادہ شہادتیںصوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہوئی۔ جبکہ 80 سے زائد شیعہ مومنین مختلف واقعات کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔
حکومتی، سکیورٹی اور عدلیہ کے چیمپین شیعہ نسل کشی پر بلکل خاموش نظر آئے۔ مختلف سیاسی جماعتوں میں موجود شیعہ نمائندگان بھی ایوان میں بہتر طریقے سے اس مسئلے پر اپنی زمہ داریاں نہیں نبھاپائے۔
گزشتہ 10 ماہ میں 317 شیعہ مسلمان فرقے بنیاد پر کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جمگوی کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوچُکے ہے مگر ان شہیدوں کے قاتلوں میں سے ایک بھی دہشتگرد کو سزا نہیں ملی۔ جو پاکستان کی ایوارڑ یافتہ عدلیہ کی کارگردگی پر ایک سوال ہے
ستمبر 46شہیداکتوبر 18شہیدنومبر 11شہیددسمبر 14شہیدجنوری 57شہیدفروری 68شہیدمارچ 28 شہیداپریل 21 شہیدمئی 22 شہید
.......
/169